وزیراعظم کے حالیہ دورہ میں ژوب کیلئے ایل این جی گیس پلانٹ کا جو اعلان کیاگیا تھا،شیخ جعفر خان مندوخیل،

پلانٹ کی منظوری بھی دی گئی کیونکہ وزیراعظم نے یقین دلایا تھا کہ ایل این جی گیس پلانٹ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائیگا ،صوبائی وزیر ریونیو بلوچستان

ہفتہ 21 فروری 2015 22:33

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صو بائی صدر اور صو بائی وزیر ریونیو ایکسائز و ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ کوئٹہ کے دوران ژوب کیلئے ایل این جی گیس پلانٹ کا جو اعلان کیاگیا تھااس پلانٹ کی منظوری بھی دی گئی کیونکہ وزیراعظم نے یقین دلایا تھا کہ ایل این جی گیس پلانٹ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائیگا لہٰذا اب اس کی منظوری بھی دی گئی ہے اور یہ ژوب کے عوام کیلئے خوش آئند بات ہے کہ گیس کی فراہمی سے متعلق ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوا ہے جعفرمندوخیل نے کہاکہ ہم وزیراعظم پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ان مسائل پر خصوصی توجہ دی اور انہیں اہمیت دیا کیونکہ ہمارے علاقے مشکلات اور مسائل سے دوچار ہیں اور ہمیشہ سے وفاقی حکومت کی توجہ چاہتی تھی مگر اب مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں جو کہ ایک اچھی بات ہے اور وزیراعظم کے صوبے کے ساتھ محبت کا ایک ثبوت بھی ہے جعفرمندوخیل نے کہا کہ ایل این جی گیس پلانٹ ژوب شہر کی ضروریات کو پورا کریگا اور اس سے ژوب شہر کو گیس فراہم ہو گی اور ہمیں خوشی ہے کہ ژوب میں جنگلات کسی حد تک محفوظ ہوجائینگے کیونکہ ژوب جو کہ کبھی ایک دور میں جنگلات پر مشتمل علاقہ تھا تاہم رفتہ رفتہ جنگلات کے درخت کٹتے گئے اور جنگلات کم ہو گئے بلکہ ابھی تو جنگلات صرف باقی ہی رہ گئے ہیں لہٰذا ہمیں ان قیمتی جنگلات کو جو کہ علاقے کی بنیادی ضرورت بھی ہے بچانا ہے اور ہمیں امید ہیں کہ گیس کی فراہمی سے لوگوں کا اہم مسئلہ بھی حل ہو گا اور جنگلات بھی محفوظ رہیں گے جعفرمندوخیل نے کہاکہ مختلف ادوار میں مختلف حکومتوں کے سامنے ژوب کے بجلی اور گیس کے بنیادی مسئلے رکھے گئے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ علاقے کے ترقی اور خوشحالی کیلئے بجلی اور گیس کا ہونا انتہائی ضروری ہے مگر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے حالیہ دورہ کوئٹہ میں ان مسائل کو سن کر بڑے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی منظوری کے اعلانات کئے اور وزیراعظم کے جاتے ہی ایل این جی گیس پلانٹ کے منظوری بھی آگئی جوکہ ژوب کے عوام کیلئے انتہائی مسرت کا مقام ہے