کراچی، بائیومیٹرک سسٹم کے تحت سموں کی تصدیق کیلئے موبائل فون کمپنیوں کے تمام فرنچائز کا مفت تصدیق کا سلسلہ جاری،

شہر میں فٹ پاتھوں اورعام دکانوں میں بائیو میٹرک سسٹم پر سموں کی تصدیق کرانے کیلئے معاوضہ10روپے سے بڑھا کر20روپے کردیا گیا

ہفتہ 21 فروری 2015 22:24

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) بائیومیٹرک سسٹم کے تحت سموں کی تصدیق کیلئے شہر بھر میں موبائل فون کمپنیوں کے تمام فرنچائز نے مفت تصدیق کا سلسلہ تو جاری رکھا ہوا ہے مگر شہر میں فٹ پاتھوں اورعام دکانوں میں بائیو میٹرک سسٹم پر سموں کی تصدیق کرانے کیلئے معاوضہ10روپے سے بڑھا کر20روپے کردیا گیا ہے اور اب موبائل فون صارفین سے سمز کی تصدیق کیلئے 20روپے وصول کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک 5کروڑ 30 لاکھ سموں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ باقی ماندہ 4کروڑ 90لاکھ سموں کی تصدیق آئندہ ڈیڑھ ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔بائیومیٹرک سسٹم کے تحت سمز کی تصدیق کیلئے آخری تاریخ26فروری مقرر کی گئی ہے لیکن توقع یہی کی جارہی ہے کہ اس تاریخ میں توسیع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 38دنوں میں 3کروڑ 80لاکھ افراد کی 5کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق کی جاچکی ہے، اب تک جن افراد نے اپنئی سموں کی تصدیق کرائی ہے ان میں زیادہ تعداد 2سمیں رکھنے والوں کی ہے جبکہ3یا اس سے زائد سمیں رکھنے والوں کی تعداد کم ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں موبائل فون سموں کے کاروبار سے منسلک 5کمپنیوں یو فون،ٹیلی نار،زونگ،موبی لنک اورواردکو بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعہ سموں کی دوبارہ تصدیق س اور سموں کی فروخت میں کمی سے رواں سال کے دوران105ارب روپے تک کے نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ حکومت کو ملنے والے ریونیو میں بھی کمی سے سرکاری خزانے کو 26سے30ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :