کراچی ،زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زہر اہتمام پشتون زبان کو قومی زبان کادرجہ دینے کیلئے احتجاجی ریلی

ہفتہ 21 فروری 2015 22:21

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) کراچی پریس کلب پرزبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پشتون خوا ملیل عوامی پارٹی سندھ زون کے زہراہتمام پشتون زبان کو قومی زبان کادرجہ دینے کے لئے ایک احتجاجی ریلی منعقد کی گئی۔ریلی سے صوبائی صدرنذیرخان ،صوبائی نائب صدرسکندر خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت یہ فیصلہ ہوا تھا کہ اس ملک میں شامل ہونے والی قومیں پشتون، پنجابی، سندھی، بلوچ اوربنگالی برادری کی بنیاد پر شامل ہونگی۔

ملک کانظام پالیمانی جمہوری ہوگا مگر بدقسمتی سے روزاول ہی سے ملک کے عاقبت اندیش حکمرانوں نے قومی برابری اورپارلیمانی جمہوریت سے مکمل انکار کیا اورملک پرقومی نابرابری کانظام مسلط کیا ملک کے قیام کے بعد جب بنگالی نوجوانوں نے اپنے قومی یعنی بنگالی زبان کے لیے آواز اٹھائی توان کے جائز مطالبے کوماننے کے بجائے حکمرانوں نے بنگالی نوجوانوں پرگولیاں برسائیں بالاآخر ان کی یہی تحریک بنگلہ دیش کے قیام کاسبب بنا پشتوزبان کو بین الاقوامی حثیت حاصل ہے دنیا کے تقریبا تمام بڑے نشریاتی اداروں سے پشتوزبان میں گھنٹوں نشریات ہوتی ہے،جبکہ پشتون خواں وطن جہاں پشتوزبان بولی جاتی ہے ، نہ تو پشتونخواہ وطن کی سرکاری زبان قرار دی گئی ہے نہ ہی پشتو نخواہ ونخواہ وطن کی تدریسی ،دفتری زبان ہے اورنہ ہی ملک کے نشریاتی اداروں میں پشتون زبان کوکوئی مقام دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ کے ،پی ،کے حکومت نصاب سے ہمارے قومی ہیروزاورشعراء کے نام نکالنا چاہتی ہے جس کی ہم مکمل مذمت کے ساتھ ساتھ مکمل مزاحمت بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :