جہلم،دفعہ 144کا نفاذ، امتحانی مراکز کی دو(2) سو گز کی حدودمیں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے اور مجمع کی اجازت نہ ہو گی

ہفتہ 21 فروری 2015 22:20

جہلم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) دفعہ 144کا نفاذ، امتحانی مراکز کی دو(2) سو گز کی حدودمیں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے اور مجمع کی اجازت نہ ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او جہلم ذوالفقار احمد گھمن نے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام21فروری کو شروع ہو کر4 مارچ 2015 تک جاری رہنے والے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے امتحانات کے لئے ضلع جہلم کی حدود میں قائم امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144کے نفاذ کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ڈی سی او آفس سے جاری احکامات کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت امتحانی مراکز کی دو(2) سو گز کی حدودمیں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے اور مجمع کی اجازت نہ ہو گی تا کہ امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھا جا سکے اورامتحانات پر سکون ماحو ل میں منعقد ہو سکیں ۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔