ڈیرہ اسماعیل خان؛گھر سے دو لاشیں برآمد

ہفتہ 21 فروری 2015 22:15

ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک گھر سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ صدر حدود میں ایک گھر سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے پولیس حکام کے مطابق دونوں افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔