مرید کے؛لڑکی نے مبینہ طور پر نئے دوست سے ملکر سابق دوست کو قتل کردیا

ہفتہ 21 فروری 2015 22:15

مریدکے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) تھانہ سٹی کے علاقہ میں لڑکی نے مبینہ طور پر نئے دوست کے ساتھ مل کر سابق دوست کو گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بشیر احمد نامی نوجوان مریدکے ٹاوٴن کی رہائشی کا پرانا شناسا تھا جسے لڑکی نے بہانے سے اپنے گھر بلایا اور مبینہ طور پر نئے دوست کے ساتھ مل کر چھری سے اس کی شہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔

(جاری ہے)

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہے۔ دوسری واقعہ میں نا معلوم شخص کی نعش ریلوے پٹری سے ملی ہے جسے پولیس نے ٹرین حادثہ ظاہر کرتے ہوئے ننگل ساہداں کے قبرستان میں لاوارث قرار دے کر دفن کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی کے دونوں بازو کٹے ہوئے تھے جبکہ ٹانگوں سمیت جس کے دیگر حصوں کو بھی کاٹا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :