مارچ میں ہفتے میں دوروز سی این جی سیکٹرکی گیس بحال کر دی جائیگی؛ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عارف حمید

ہفتہ 21 فروری 2015 22:06

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی)عارف حمید نے کہا ہے کہ گیس کی طلب ورسد کا جائزہ لے کر مارچ میں سی این جی سیکٹرکی گیس بحال کر دی جائیگی۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ایم ڈی عارف حمید کا کہنا تھا کہ سی این جی ایسوسی ایشن سے بات چیت میں 15 مارچ کے بعد گیس بحالی کا فیصلہ ہو گیا ہے،پنجاب کے سی این جی سیکٹر کو مارچ سے ہفتے میں 2 روز گیس ملا کریگی۔انہوں نے بتایا کہ ایل این جی کی درآمد میں ابھی وقت درکار ہے قیمت اور طریقہ کار طے ہونا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس نہ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،ایسے پراپیگنڈہ سے بے چینی پھیلائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :