اوگرانے مستقبل میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ،اوگرا ٹیمیں پنجاب ، کے پی کے سے جائزے کا آغاز کریں گی

ہفتہ 21 فروری 2015 22:06

اوگرانے مستقبل میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے مستقبل میں پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے،اوگرا کی ٹیمیں پنجاب اور کے پی کے سے جائزے کا آغاز کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں سال کے آغاز پر ملک کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا اور ایسے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے اوگرا نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔اس ضمن میں سپلائی چین کی جانچ پڑتال کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ ٹیمز سپلائی چین کی جانچ پڑتال ، اسٹوریج کپیسیٹی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس موجود اسٹاک پر رپورٹ پیش کرے گی۔یہ جائزہ مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔اور اس کا آغاز پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے کیا جائے گا۔