وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مازوئے تنگ کی تاریخی جدوجہد کا سبق آموز واقعہ بھی سنایا ،

خواتین اراکین اسمبلی کا پنجاب کی تیزرفتار ترقی اورفلاح عامہ کے اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین

ہفتہ 21 فروری 2015 22:03

لاوہر ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) خواتین اراکین اسمبلی نے پنجاب کی تیزرفتار ترقی اورفلاح عامہ کے اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پنجاب کی ترقی اورخوشحالی کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت محنت ،عزم اورجانفشانی سے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے۔

شہباز شریف کی محنت،عزم اورکام کرنے کی لگن کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قوم کو لوہے اورتانبے کے ذخائر کا قیمتی تحفہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خواتین اراکین اسمبلی نے کہاکہ انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دے کر پنجاب نے سبقت لی ہے جس پر پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں-انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کے اقدامات کی نہ صرف پاکستان میں تعریف ہو رہی ہے بلکہ ان کی صلاحیتوں کی دنیا بھی معترف ہے-وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں چین کے عظیم رہنما مازوئے تنگ کی جدوجہد کا تدکزہ کرتے ہوئے یہ واقعہ سنایا کہ تحریک کے دوران مازوئے تنگ ایک ایسے شخص سے ملے جو دوسری طرف سے پانی اپنے گاؤں میں پہنچانے کے لئے پہاڑ کھود رہاتھا-مازوئے تنگ کو حیرانگی ہوئی اوران کے استفسار پر اس شخص نے کہاکہ آج میں اکیلا پہاڑ کھود رہاہوں، میرے بعد میری اولاد اسے کاٹے گی اور بعض لوگ بھی شامل ہوں گے اس طرح پہاڑ سے پانی اپنا راستہ بنا لے گا-مازوئے تنگ اس شخص کی عزم و ہمت سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنی تحریک کو نئے جذبے اورمحنت سے آگے بڑھایا ،میں سمجھتا ہوں کہ آج پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے بھی ایسے ہی جذبے اور محنت کی ضرورت ہے-

متعلقہ عنوان :