میٹرک کے سالانہ امتحانات صوبہ بھر میں د دفعہ 144 نفاذ،

2 مارچ سے شروع ہونگے، 9 تعلیمی بورڈز میں 72 سو سے زائد امتحانی مراکز، 57 ہزار سے زائد عملہ تعینات کردیا گیا

ہفتہ 21 فروری 2015 19:16

میٹرک کے سالانہ امتحانات صوبہ بھر میں د دفعہ 144 نفاذ،

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء)حکومت نے میٹرک کے سالانہ امتحانی مراکز کے اردگرد دفعہ 144 نفاذ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ ‘ موبائل ٹیلی فون‘ لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء امتحانی مراکز میں لے جانے پر مکمل پابندی ہوگی ۔سالانہ امتحانات 2015ء میں صوبہ بھر سے 10 لاکھ سے زائد امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے محکمہ تعلیم کی طرف سے دی جانیوالی ڈیٹ شیٹ پر امتحانی مراکز کی چیکنگ کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں کمشنرز‘ ڈی سی اوز اور اراکین اسمبلی اپنے اپنے اضلاع میں کسی بھی وقت امتحانی مراکز کا دورہ کرینگے ۔

محکمہ تعلیم کے سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 2015ء کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جو 2 مارچ سے شروع ہونگے، طلباء و طالبات کیلئے الگ الگ سنٹر بنائے گئے ہیں جہاں پر خواتین ‘ مرد سپرنٹنڈنٹس کیساتھ ساتھ مشترکہ سنٹر بھی بنائے گئے ہیں، صوبہ بھر کے ڈی سی او صاحبان کی جانب سے امتحانی مراکز میں لوڈ شیڈنگ کے باعث متبادل انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز کے اردگرد سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔