لاہور،پولیس کے ستائے شہری کا انوکھا احتجاج،سر عام اپنے ہی سر پر جوتے برساتا رہا

ہفتہ 21 فروری 2015 18:34

لاہور،پولیس کے ستائے شہری کا انوکھا احتجاج،سر عام اپنے ہی سر پر جوتے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 فروری 2015ء) مغلپورہ پولیس کے ستائے ہوئے شہری نے جیل روڈ پر انوکھا احتجاج کیا ، شہری احتجاجاً اپنے ہی سر پر جوتے برساتے ہوئے انصاف انصاف پکارتا رہا ۔

(جاری ہے)

غوث الاعظم روڈ پر احتجاج کرنے والے شہری زاہد نے بتایا کہ پولیس نے اسے ڈکیتی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا اور اس پر بد ترین تشدد کیا ۔ جبکہ مدعیوں نے تھانے آ کر بتایا کہ میں ان کا ملزم نہیں جس پر پولیس نے مجھے رہا کیا ۔ زاہد نے کہا کہ پولیس نے اصل ملزم کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا ہے ۔ میری وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس سے درخواست ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :