کرکٹ ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست
ہفتہ 21 فروری 2015 10:48
(جاری ہے)
پاکستان کی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جانے والے مصباح الحق کا سفر بھی 7 رنز پر اختتام پذیر ہوا۔
اس صورتحال میں صہیب مقصود اور عمر اکمل نے کیریبئن بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کا مظاہر کیا اور 80 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 105 کے مجموعے پر صہیب مقصود بھی 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ عمر اکمل بھی 59 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 28، وہاب ریاض 3 اور سہیل خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر اور آنڈرے رسل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سلیمین بین 2، جیسن ہولڈر اور دیرن سیمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی تو کیریبین سائڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور پانچویں اوور میں محمد عرفان کی گیند پر ناصر جمشید نے ڈیوائن اسمتھ کا آسان کیچ ڈراپ کیا لیکن اگلی ہی گیند پرعرفان نے کرس گیل کو وہاب ریاض کے ہاتھوں 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرادیا۔ آٹھویں اوور میں ڈیوائن اسمتھ 23 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 19 ویں اوور میں عمر اکمل نے مارلن سیموئلز کا آسان کیچ ڈراپ کیا جب کہ ویں20 اوور میں شاہد آفریدی نے بھی وہاب ریاض کی گیند پر مارلن سیموئلز کا کیچ چھوڑا، 2 کیچز ڈراپ ہونے کے باوجود مارلن سیموئلز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 38 رنز بنا کر حارث سہیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شاہد آفریدی نے 29 ویں اوور میں ڈیرن براوو کا بھی 45 رنز پر کیچ ڈراپ کیا۔ دنیش رامدین 43 گیندوں پر 51 رنز بنا کر حارث سہیل کا دوسرا شکار بنے۔ محمد عرفان نے 46 ویں اوور میں وہاب ریاض کی گیند پر لیڈی سمنز کا کیچ چھوڑ دیا۔ ڈیرن سیمی 30 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دنیش رامدین 51، لنڈل سمنز 50،ڈیرن براوو 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ آندرے رسلز نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے صرف 13 گیندوں پر 42 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے حارث سہیل نے 2، محمد عرفان، وہاب ویاض اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.