Live Updates

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے عمران خان کیخلاف بیس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت آج ہوگی

جمعہ 20 فروری 2015 23:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بیس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت آج سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل جواب داخل نہیں کرسکے تھے جس پر فاضل جج نے انہیں آج جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے وکیل احسن الدین شیخ کی جانب سے دائر کئے چار اعتراضات پر بھی آج سماعت ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات