ایس پی سٹی کی میڈیا کی لائیو کوریج کی گاڑی اسمبلی احاطے میں آنے پر اسمبلی کے سکیورٹی گارڈ سے ناروا رویہ

جمعہ 20 فروری 2015 23:36

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء ) ایس پی سٹی کی میڈیا کی لائیو کوریج کی گاڑی اسمبلی احاطے میں آنے پر اسمبلی کے سکیورٹی گارڈ سے ناروا رویہ ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جب نجی ٹی وی چینل کی لائیو کوریج کی گاڑی چیکنگ کرانے کے بعد اسمبلی احاطہ میں داخل ہوئی تو اسی دوران ایس پی سٹی امتیاز سرور بھی پولیس پروٹوکول کے ساتھ اسمبلی میں داخل ہورہے تھے ۔ ایس پی سٹی نے گاڑی روک کر اسمبلی کے سکیورٹی گارڈ سے میڈیا کی گاڑی کو اندر آنے کی اجازت دینے بارے استفسار کیا جس پر سکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ لائیوکوریج کی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت ہے تاہم ایس پی سٹی غصے میں آ گئے اورسکیورٹی اہلکار کو دھتکار دیا ۔

متعلقہ عنوان :