جعلی ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف سخت ترین قانون سازی کا فیصلہ،

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی کا جائزہ ،کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت

جمعہ 20 فروری 2015 23:36

جعلی ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف سخت ترین قانون سازی کا فیصلہ،

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشن ،کوارڈینشن کا اجلاس خالد حسین مگسی کے زیر صدارت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی ممبران ڈاکٹر ذولفقار علی بھٹی ڈاکٹر افضل خان ڈھانڈلہ ،ڈاکٹر نثار جٹ ، محترمہ ردا، محترمہ شکیلہ، محترمہ شائستہ پرویز و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پی ایم ڈی سی ، ڈریپ اور دیگر اداروں کے لیے قانون سازی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ادویات کی تیاری میں خام مال کی رجسٹریشن اور درآمد و برآمد سے متعلق تمام زیر التوء درخواستوں کو جلد از جلد نپٹانے پر غور ہو ۔ اجلاس میں ادویات کے معیار کی باقاعدہ چیکنگ اور اس کو مزید موثر بنانے کے اقدامات زیر غور لائے گئے۔ عالمی تنظیم برائے صحت کے تعاون سے ایف آئی ڈیز کے لیے منعقدہ ٹریینگ اور ورکشاپس کی تعریف کی گئی ۔ اجلاس میں ڈرگ انسپکٹر ز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فارما سیوٹیکل کمپنیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ادویات کے معیار کو برقرار رکھے گے۔ جعلی ادویات بنانے والی کمپنیوں کے لیے سخت سے سخت سزا لاگو کرنے کے لیے قانون سازی پر غور کیا گیا۔