ناصر حمید خان وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اینٹی سمگلنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

جمعہ 20 فروری 2015 23:36

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء )ممبر فیڈریشن آف کامر س اینڈ انڈسٹری پاکستان کی ناصر حمید خان کووفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کی طرف سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اینٹی سمگلنگ2015کیلئے چیئرمین مقر ر کیا گیا ہے اس ضمن میں وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت نے ان کی بطور نامزدگی بطور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اینٹی سمگلنگ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل ناصر حمید خاں لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں بھی بطور چیئرمین اینٹی سمگلنگ کمیٹی بااحسن طریقہ سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ دریں اثناء حمزہ فاروق وائس چیئرمین پاسپیڈا پاکستان،خواجہ خاور رشید نائب صدر تاجر ونگ، ناصر سعید صدر تاجر ونگ لاہور نے ناصر حمید خان کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اینٹی سمگلنگ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔