ملک بھرمیں نماز جمعہ پر امام بارہ اور مساجد کی سیکیورٹی سخت،

عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات اور سیکیورٹی کمیرے بھی نصب کئے گئے تھے

جمعہ 20 فروری 2015 23:26

لاہو/اسلام آباد/کراچی ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء ) ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے ۔نماز جمعہ کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خدشات کے باعث سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ، راول پنڈی اور اسلام آباد میں مساجد اور امام بارگاہ کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، جب کہ عبادت گاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات اور سیکیورٹی کمیرے بھی نصب کئے گئے تھے ۔

مساجد اور امام بارگاہ جانے والے نمازیوں کی جامع تلاشی لی گئی ، کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ریزرو فورس بھی الرٹ تھی ، لاہور میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی، جمعہ المبارک کے موقع پرتین ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات تمام ڈویڑنل ایس پیز راوٴنڈ پرتھے ۔

(جاری ہے)

شہر کے داخلی راستوں پر سخت ناکہ بندی کرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رہا ، کراچی میں بھی مساجد ، امام بارگاہوں سمیت دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، آئی جی سندھ کی ہدایت پر شہر میں اسنیپ چیکنگ اور گشت میں اضافہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب پشاور میں بھی نمازجمعہ کے لئے مساجداور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی حساس مذہبی مقامات کے باہر باہر واک تھرو گیٹس لگائے گئے تھے ۔