وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے بااثر بیورو کریٹس اور اپنے ورکرز کو نوازنے کیلئے وزیراعظم سے سرکاری مکانوں کی آؤٹ آف ٹرن الاٹمنٹ کیلئے10سے 15فیصد کوٹہ مانگ لیا،

ناگزیر حالات میں سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کیلئے رولز 29 اے میں ترمیم کی اجازت دی جائے،وزیر اعظم کو سمری ارسال

جمعہ 20 فروری 2015 23:24

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) بااثر بیورو کریٹس اور اپنے ورکروں کو نوازنے کیلئے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم درانی نے وزیراعظم سے سرکاری مکانوں کی آؤٹ آف ٹرن الاٹمنٹ کیلئے دس سے پندرہ فیصد کوٹہ مانگ لیا ہے۔ وفاقی وزیر اکرم درانی کی طرف سے وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ ناگزیر حالات میں سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کیلئے رولز 29 اے میں ترمیم کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

اگر وزیراعظم ترمیم کی اجازت دے دیتے ہیں تو وفاقی وزیر اکرم درانی کو ایک بار پھر سرکاری مکانات کی آؤٹ آف ٹرن الاٹمنٹ کا اختیار مل جائے گا کیونکہ پہلے اختیار کو سرے سے ختم ہی کردیا تھا اور اپنے فیصلے میں وزارت کو دو ٹوک الفاظ میں ہدایت کردی تھی کہ سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ میں صرف اور صرف سنیارٹی کا اصول مدنظر رکھا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اکرم درانی کی ہدایت پر چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر کو آؤٹ آف ٹرن مکان الاٹ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :