سینٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

جمعہ 20 فروری 2015 23:24

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) سینٹ کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جمعہ کے روز جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سینیٹ کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن سید شیر افگن نے کی۔ جبکہ فاٹا سے امیدواروں کی جانچ پڑتال ریٹرننگ افسر عثمان علی نے کی۔

اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے ظفر اقبال جھگڑا اور چوہدری اشرف گجر ‘ راحیلہ مگسی کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔ فاٹا سے 43 میں سے 23 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے گئے‘ ایم کیو ایم کی بسمہ آصف‘ ذوالفقار ایڈووکیٹ اور شمائلہ ‘پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار عمران اشرف اور نرگس فیض ملک‘ فاٹا سے سعید انور محسود ‘ عبدالرازق‘ سجاد حسین‘ ملک نور اکبر‘ طاہر اقبال اوکرزئی ‘ عباس آفریدی‘ اورنگزیب خان‘ نذیر خان‘ محمد دین‘ حاجی خان‘ مومن خان‘ تاج محمد آفریدی ‘ شاہ محمود ‘ ثناء الله خان ‘ سیف الرحمن‘ باز گل‘ محمد طیب ‘ ملک نادر خان‘ قسمت خان وزیر اور عین الدین شاکر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے جبکہ باقی امیدواروں پر اعتراض ہونے کے وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے 23 فروری کو امیدواروں دوبارہ اپیل کر سکتے ہیں۔ سینیٹ کے الیکشن کی 52 خالی نشستوں پر الیکشن 5 مارچ کو ہوگا۔