لاہور،مختلف علاقوں میں کارزوائی کے دوران 7منشیات فروش گرفتار ، 15کلو ہیروئن ،5کلو چرس برآمد

جمعہ 20 فروری 2015 23:21

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 7منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ، 15کلو ہیروئن اور 5کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ اینٹی کار لفٹنگ گلبر گ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم جہانزیب اوراس کی ساتھی شازیہ کے قبضے سے15کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ملزمان لاکھو ں مالیت کی ہیروئن وہاڑی سے چائے کی پتی کے ڈبے میں رکھ کر لا رہے تھے جنہیں گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب برکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گدڑ گروپ کے 5افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او نوید اعظم کے مطابق ملزمان میں ارشد گدڑ ، وسیم ، شہزاد ، ندیم اور راحیل شامل ہیں ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :