سپیشل برانچ پولیس نے فول پروف سیکورٹی کے لئے 5واک تھرو گیٹ نصب کر دےئے ہیں،

سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سیکورٹی گارڈ کے عملہ کو ان کے استعمال کے بارے میں ٹریننگ دی

جمعہ 20 فروری 2015 23:21

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) سپیشل برانچ پولیس نے فول پروف سیکورٹی کے لئے 5واک تھرو گیٹ نصب کر دےئے ہیں اور باقاعدہ سپیشل برانچ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سیکورٹی گارڈ کے عملہ کو ان کے استعمال کے بارے میں ٹریننگ دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس سپیشل برانچ اسلام آباد وقار احمد چوہان فول پروف سیکورٹی کے لئے ہسپتال میں عام پبلک کی چیکنگ کے لئے 5واک تھرو گیٹ نصب کر دےئے اور ان کی تفصیلات ذیل ہیں ایمرجنسی گیٹ، OPDوارڈ، آفیسر وارڈ، OPDچلڈرن وارڈ اور جنرل وارڈ میں لگا دےئے گئے ہیں اور وہاں پر تعینات سیکورٹی گارڈز کو ان کے استعمال کے بارے میں اسلام آباد سپیشل برانچ پولیس کے عملہ نے ٹریننگ دی اور مکمل معلومات فراہم کی۔

واک تھرو گیٹ لگانے کا مقصد دہشت گردی جیسے واقعات کو کنٹرول کرنا اور شر پسند عناصر کو داخل ہونے سے روکنا ہے۔ سپیشل برانچ پولیس اسلام آباد اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :