Live Updates

عمران خان کا افتخار چوہدری کی جانب سے ہتک عزت نوٹس کا جواب نہ دینے کا فیصلہ

جمعہ 20 فروری 2015 23:18

عمران خان کا افتخار چوہدری کی جانب سے ہتک عزت نوٹس کا جواب نہ دینے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی جانب سے بھجوائے گئے ہتک عزت نوٹس کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ عمران خان افتخار چوہدری کی جانب سے بھجوائے گئے ہتک عزت دعویٰ کا جواب نہیں دیں گے جبکہ اس دعویٰ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دینے کی درخواست بھی تیار کر لی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے تیار درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ افتخار چوہدری نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا جبکہ 20 ارب روپے کا دعویٰ سننے کے اختیار کو بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا گیا تھا جبکہ عمران خان نے اس کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :