ملک کی معاشی ترقی ،معاشرتی خوشحالی کیلئے زرعی شعبے میں انقلابی اقدامات و اصلاحات لانا انتہائی ضروری ہے‘رانا محمد اقبال ،
مختصر عرصے میں ملکی معیشت میں بہتری کے ساتھ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے‘ قائمقام گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب
جمعہ 20 فروری 2015 23:17
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے ، ملک کی معاشی ترقی اور معاشرتی خوشحالی کے لیے زرعی شعبے میں انقلابی اقدامات اور اصلاحات لانا انتہائی ضروری ہے، موجودہ حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں نہ صرف زرعی پیداوار کو مزید بڑھانے میں کوشاں ہے بلکہ اس شعبہ تحقیق کو مزید وسعت دینے کے لیے عملی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل لاہور میں ”باہو کیمیکل انڈسڑیز“ کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔جس میں کاشتکار اور ماہرین حضرات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ۔تقریب میں ممبر زصوبائی اسمبلی رانا تجمل اور سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں کھاد اور جراثیم کُش ادوایات کااستعمال زرعی پیداوار میں بنیادی حیثیت کا حامل ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ ہماری زراعت سے وابستہ کیمیکل انڈسٹریز نہ صرف اس میں مزید بہتری لا رہی ہے بلکہ کسانوں کی تکنیکی پہلوؤں سے رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں زمین کی ساخت کے اعتبار سے کھاد کے استعمال کے جدید طریقوں سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جب سے اقتدار سنھبالا تو ملک اقتصادی اعتبار سے خاصا مشکلات میں تھا، توانائی کے بحران نے ہر خاص و عام کو متاثر کیا ہوا تھا جبکہ معاشی اشاریئے بھی حوصلہ افزاء نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں ملکی معیشت میں نہ صرف بہتری آئی ہے بلکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی ہے کہ اس نے ہمیں ہر قسم کے موسم سے نوازا ہوا ہے ، یہاں کی زمین سونا اگلتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو یقینی بنارہی ہے تاکہ حقیقی معنوں میں کسانوں کی زندگی میں خوشحالی لائی جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.