شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملہ، 1اہلکار شہید،جوابی کارروائی میں5شدت پسند ہلاک

جمعہ 20 فروری 2015 23:15

پشاور( بیورورپورٹ ۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20فروری۔2015ء) شمالی وزیرستان کے علا قہ دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملے میں مقامی اور سرکاری ذرائع کے اطلاعات کے مطابق کم ازکم ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں ۔ جوابی کا روائی میں سرکاری ذرائع نے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کر دیا ہے۔ دتہ خیل میں کرفیو نا فذ کر دیا گیا ہے اور دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتا یا ہے کہ جمعے کی دوپہر دتہ خیل میں واقع سیکورٹی کیمپ پر نامعلوم شرپسندوں نے چار راکٹ داغے جس میں سے ایک راکٹ کیمپ کے حدود میں گرنے سے ایک سیکورٹی اہلکار موقع پر جان بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کا روائی میں سرکاری ذرائع کے مطابق پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں دریں اثنا ء واقعہ کے بعد دتہ خیل تحصیل میں غیر معینہ مدت تک کر فیو نافذ کر دیا گیا اور کرفیو کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے