پشاور‘خیبرپختونخوا حکومت نے سانحہ پشاور کے 30زخمی بچوں کو علاج کیلئے 4کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

جمعہ 20 فروری 2015 23:13

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) خیبرپختونخوا حکومت نے سانحہ پشاور کے 30زخمی بچوں کو علاج کیلئے 4کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے، 15 لاکھ روپے فی زخمی بچے کے والدین کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے آرمی پبلک سکول کے 30زخمی بچوں کے علاج کیلئے 4کروڑ 50لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر زخمی بچے کے والدین کے اکاؤنٹ میں 15لاکھ روپے منتقل کر دیئے گئے ہیں اور سانحہ میں زخمی ہونے والے 19بچوں کو علاج کیلئے آغا خان ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا، باقی بچوں کو بھی مرحلہ وار ہسپتالوں میں بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :