ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت میں مزید توسیع ، مارچ کے مہینے میں ٹیکس اصلاحات کا کام مکمل کرلیا جا ئے گا

جمعہ 20 فروری 2015 23:11

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وزارت خزانہ نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی مدت میں مزید توسیع کردی مارچ کے مہینے میں ٹیکس اصلاحات کا کام مکمل کرلیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وفاقی وزیر خزقانہ اسحاق ڈار اور ایف بی آر کے ٹیکس اصلاحات کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تیکس اصلاحات کمیشن نے چیئرمین مسعود نقوی ‘ چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی اس موقع پر ٹیکس اصلاحات کمیسن کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ کو ٹیکس اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ٹیکس اصلاحات کمیشن اپنی سفارشات بہت حد تک مکمل کر چکا ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو ٹیکس اصلاحات میں شامل کیا گیا ہے۔