وفاقی وزیر مذہبی امور آج سعودی عرب جائینگے، سردار یوسف انسداد دہشت گردی کانفرنس ، حج انتظامات بارے اجلاس میں شرکت کرینگے، ذرائع

جمعہ 20 فروری 2015 23:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور آج سعودی عرب جائینگے، سردار یوسف انسداد دہشت گردی کانفرنس ، حج انتظامات بارے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ باوثوق ذرائع نے ”آن لائن “ کو بتایاکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آ ٓج (ہفتہ) 7روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور سعودی عرب میں ہونیوالی بین الاقوامی انسداد دہشت گردی کانفرنس میں شرکت کرینگے اور پاکستان کی جانب سے عالمی برادری کے سامنے موقف رکھیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ سردار یوسف کانفرنس میں شر کت کے علاوہ سعود ی عرب میں حج انتظامات بارے اہم اجلاس میں بھی شرکت کرینگے جبکہ حاجیوں کیلئے کرائے پر لی جانیوالی عمارتوں کابھی جائزہ لینگے۔

متعلقہ عنوان :