خطے میں پائیدار امن کا قیام دہشت گر دی کے خاتمے سے ہی ہوگا، سردار محمد یوسف،

دنیا کے امن کیلئے پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے، ہماری کوششوں بین الاقوامی سطح پر سراہاجانا چاہیے، وفاقی وزیر مذہبی امور کی بیلاروس کے سفیر سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 20 فروری 2015 23:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردا ر محمد یوسف نے کہاہے کہ خطے میں پائیدار امن کا قیام دہشت گر دی کے خاتمے سے ہی ہوگا، دنیا کے امن کیلئے پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے، ہماری کوششوں بین الاقوامی سطح پر سراہاجانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلاروس کے سفیر اینڈری ایمولویف Anderei-Ermolovic سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے ان کے دفتر میں آکر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دنیا میں امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزماہے جبکہ موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو سراہاجانا چاہیے جس پر بیلاروس کے سفیر نے کہاکہ پاکستان دنیا میں قیام امن کیلئے اہم اقدامات اٹھارہاہے جسے ہمارا ملک تحسین کی نگاہ سے دیکھتاہے ۔ اس موقع پر سفیر نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :