حکومت نے انتخابی اصلاحات لانے کاپروگرام موخر کر دیا ، کمیٹی کا ا جلاس نہ بلانے کا فیصلہ

جمعہ 20 فروری 2015 23:06

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) نواز حکومت نے انتخابی اصلاحات لانے کا پروگرام موخر کردیا ہے ، حکومت نے انتخابی اصلاحات کا اجلاس گزشتہ ماہ سے طلب نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل قریب میں اجلاس طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے دباؤ میں آکر حکومت نے انتخابی اصلاحات لانے کا اعلان کرتے ہوئے 33 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے کی کئی تھی اس کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی تھی ۔

انتخابی اصلاحات بارے کمیٹی نے ملک میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے قوانین میں ترامیم تجویز کرنا تھیں اس کے علاوہ ملک کے نظام میں دیگر سقم کو دور کرنے بارے انتخابی اصلاحات لانا تھیں ۔ پارلیمنٹ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات لانے کا پروگرام موخر کردیا ہے اور انتخابی اصلاحات لانے بارے کمیٹی کا اجلاس مستقبل قریب میں بلانے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔