نیب نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل کرلیں‘ جلد گرفتاریوں کا امکان

جمعہ 20 فروری 2015 22:56

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) نیب نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بورڈ کی منظوری کے بعد ہی ذمہ داروں کی گرفتاریاں شروع ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کو نیب ذرائع نے بتایا کہ گیلانی دور حکومت میں وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے ہاؤسنگ اتھارٹی‘ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور پاک پی ڈبلیو ڈی میں سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا گیا تھا۔

نیب نے ایک ہی حلقہ سے سینکڑوں افراد کو بھرتی کرنے پر سابق وفاقی وزری مخدوم سید فیصل صالح حیات ان کے پرسنل سیکرٹری اور سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ریونیو محمد اقبال سابق ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس دین محمد کو بھی شامل تفتیش کیا ہے اور ان سے سوالات و جوابات کئے ہیں نیب ان تحقیقات کو حتمی شکل دی ہے اور جلد گرفتاریوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :