اسلام آباد ہائی کورٹ؛23 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کے لیے 5 سنگل اور 2 ڈویژنچ تشکیل

جمعہ 20 فروری 2015 22:56

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے 23 فروری سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ میں مقدمات کی سماعت کے لیے 5 سنگل اور 2 ڈویژن سمیت 7 بینچ تشکیل دے دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلا سنگل بینچ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی ،دوئم جسٹس نورالحق این قریشی ،سوئم جسٹس شوکت عزیز صدیقی ،چہارم جسٹس اطہر من اللہ اور آخر ی سنگل بینچ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا جبکہ پہلاڈویژن بینچ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی اوردوئم جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔ ان تمام بینچوں میں سول ،دیوانی مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :