شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن؛ پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ایک جوان شہید

جمعہ 20 فروری 2015 22:54

میران شاہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں پانچ دہشت گرد ہلاک‘ ایک جوان شہید ہوگیا‘ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا اس دوران دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔