سابق صدر آصف علی کا ڈاکٹر شاہد نواز کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 20 فروری 2015 22:53

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر شاہد نواز کے انتقال رپ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شاہد نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرتکی اور ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شاہد نواز کے قاتلوں کو حکومت فوری گرفتار کرے