لاہور، کروڑوں روپے کی 15کلو ہیروئن برآمد ،خاتون سمیت 2افراد گرفتار

جمعہ 20 فروری 2015 22:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) اینٹی کار لفٹنگ سٹاف گلبرگ نے ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر ناکہ بندی کر کے ایک کار سے کروڑوں روپے مالیت کی 15کلو ہیروئن برآمد کرلی ہے جبکہ کارمیں سوار جہانزیب اور شازیہ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن چائے کی پتی کے پیکٹوں میں بھری تھی اور ملزمان ہیروئن وہاڑی سے لے کر لاہور آئے تھے جس کے عوض ملزمان کو 60ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :