لاہور، ”سمجھوتہ ایکسپریس“ ٹرین حادثہ کو 8سال گزر گئے، بھارت ابھی تک ذمہ داروں کو سزا نہ دے سکا

جمعہ 20 فروری 2015 22:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی بین الاقوامی مسافر ٹرین ”سمجھوتہ ایکسپریس“ کے ساتھ ہونے والی دہشت گردی کی واردات کو گزرے 8سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن بھارتی حکومت نے اس سانحہ کی رپورٹ مکمل ہونے کے باوجود تاحال ذمہ داروں کو کوئی سزا نہیں دی جبکہ بھارت مسلسل سانحہ ممبئی کے ملزمان کی پاکستان سے حوالگی کا مطالبہ کرتا چلا آ رہا ہے واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ساتھ ہونے والی بھارتی دہشت گردی کے نتیجہ میں 68سے زائد پاکستانی مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :