لاہور، بھارت نے پاکستانی باسمتی اپنے نام سے رجسٹر کرالیا ،

رواں مالی سال پہلے 7 ماہ میں 1 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے باسمتی چاول ایکسپورٹ کیے گئے

جمعہ 20 فروری 2015 22:41

لاہور، بھارت نے پاکستانی باسمتی اپنے نام سے رجسٹر کرالیا ،

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) بھارت نے انڈونیشیا میں پاکستانی باسمتی برانڈ اپنے نام سے رجسٹرڈ کروالیا۔ چیئر مین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن رفیق سلیمان کے مطابق بھارت نے انڈونیشیا میں پاکستانی باسمتی چاول کی بڑی منڈی پر قبضہ کرنے کیلئے پاکستانی باسمتی برانڈ اپنے نام سے رجسٹرڈ کر والئے جو کہ سرارسر زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال انڈونیشیاکو 77 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے چاول برآمد کیئے گئے جبکہ رواں مالی سال پہلے 7 ماہ ہی میں 1 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے باسمتی چاول ایکسپورٹ کیئے جاچکے ہیں۔ رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستانی چاول متعارف کروانے کیلئے برآمد کنندگان کے وفود مختلف ممالک بھیجے۔

متعلقہ عنوان :