علماءکا حکومت سے تمام مدارس کے بینک اکاونٹس کھولنے کا مطالبہ

جمعہ 20 فروری 2015 22:11

علماءکا حکومت سے تمام مدارس کے بینک اکاونٹس کھولنے کا مطالبہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) علماءنے پاکستانی حکومت سے تمام مدارس کے بینک اکاونٹس چیک کرنے کا مطالبہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق علماءکاکہنا تھا کہ تمام مدارس کے بینک اکاونٹس کھول کر ان کی مانیٹرنگ کی جائے ۔

(جاری ہے)

علماءکا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی طلباءپر کوئی اعتراض نہیں ہے وہ طلباءجن کے کوائف مکمل ہیں انہیں ملک میں تعلیم حاصل کرنے دی جائے اور غیر قانونی طور پر مقیم طلبائ کو نکال دیا جائے ۔علماءکہنا تھا کہ اکاونٹس کی مانیٹرنگ کیلئے ایک ادارہ قائم کر دیا جائے اور مدارس کے خلاف پروپیگنڈا بند کر دیا جائے۔