فیصل آباد: بسنت مناتے شخص کی فائرنگ سے شہری جاں بحق،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
جمعہ 20 فروری 2015 22:04
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد میں پتنگ بازی کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں پتنگ بازی کے دوران فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس واقعہ میں ایک نوجوان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تھا وزیراعلیٰ نے ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔
قبل ازیں فیصل آباد میں بسنت مناتے شخص کی فائرنگ سے شہری جاں بحق۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر پولیس حرکت میں آئی تو ملزم کو حراست میں لے لیا۔پنجاب میں پتنگ باز ممنوع لیکن فیصل آباد میں پابندی کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔(جاری ہے)
آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں کے ساتھ ساتھ فضا میں شور و غل بھی عروج پر رہا۔ منصور آباد مدینہ ٹاؤن، پیپلز کالونی اور نشاط آباد میں منچلوں نے آسمان سر پر اٹھائے رکھا۔
کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ ڈھڈی والا میں گولی لگنے سے چھت پر کھڑا اٹھائیس سالہ محمد حسین زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع کے باوجود پولیس بروقت نہ پہنچی۔ دنیا نیوز کی خبر پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تو قانون بھی حرکت میں آ گیا اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کے ملزم محمد علی کو گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا دیگر کئی افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.