لاہور :ملازمہ پر تشدد، میاں بیوی کا 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ

جمعہ 20 فروری 2015 21:29

لاہور :ملازمہ پر تشدد، میاں بیوی کا 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کوعدالت نے 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تشدد کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بچی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جوہر ٹاؤن کے ایک گھر سے 12سالہ ام رباب کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے بازیاب کرایا تھا،جسم پر بہیمانہ تشدد کےباعث رباب کی انتہائی خراب حالت تھی،گھر کا مالک سرکاری ملازم عرفان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا تاہم اس کی بیوی تابندہ فرار ہو گئی تھی۔

پولیس نے تابندہ کو گرفتار کرکے میاں بیوی کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے میاں بیوی کو14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، میاں بیوی کاتعلق سرگودھا سے ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کاشکار رباب کی میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ ہفتے کو آئے گی ۔بچی کے دماغ کے مزید ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ رپورٹ آنے کے بعداسے بیان کےلئے عدالت میں پیش کیاجائےگا۔ کمسن رباب کا کہنا ہے کہ مالکن تابندہ نےاسے ہینگروں سے مارا تھا۔

متعلقہ عنوان :