حیدرآباد،پاکستانی نژاد سپین کی رہائشی لڑکی کی والدین کی مرضی کے برخلاف مقامی نوجوان سے پسند کی شادی

پریس کانفرنس میں اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 20 فروری 2015 21:28

حیدرآباد،پاکستانی نژاد سپین کی رہائشی لڑکی کی والدین کی مرضی کے برخلاف ..

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) پاکستانی نژاد اسپین کی رہائشی لڑکی روبیہ نے والدین کی مرضی کے برخلاف حیدرآباد کی عدالت میں مقامی نوجوان سے پسند کی شادی کرلی، انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مجھے اور میرے سسرالیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ عابد حسین ملک کو پسند کرتی تھی اور کافی عرصے سے ان کے درمیان محبت کا سلسلہ چل رہا تھا لیکن میرے والدین میری شادی اسپین میں ہی کسی انجان شخص کے ساتھ کرنا چاہتے تھے جس سے انکار پر میرے والدین نے مجھ پر تشدد کیا اور میں موقع پاکر وہاں سے پاکستان آگئی اور حیدرآباد کے رہائشی عابد حسین ملک سے عدالت میں پسند کی شادی کرلی جس کے بعد پاکستان میں مقیم میرے رشتے داروں نے میرے سسرالیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور خود مجھے اورمیرے شوہر کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔