لاہور کے مختلف مقامات سے3 لاشیں برآمد

جمعہ 20 فروری 2015 21:10

لاہور کے مختلف مقامات سے3 لاشیں برآمد

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء ) صوبائی دارلحکومت کے مختلف مقامات سے3 لاشیں برآمد،پولیس نے نشی قراردے کر مردہ خانے منتقل کر دیں بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی دکان کے آگے پڑی لاش دیکھ کر مقامی دکانداروں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کرشناخت کی کوشش کی اور شناخت نہ ہونے پرمردہ خانے جمع کروادی دوسرے واقعہ میں نواب ٹاون کے علاقے کجولا میں 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی پولیس نے موقع پر پہنچکر لاش مردہ خانے بجھوا دی پولیس کے مطابق دونوں افرادنشے کے عادی تھے ان کی موت کثرت سے نشہ کرنے کے باعث ہوئی جبکہ یکی گیٹ کے علاقہ میں 75سالہ بزرگ محنت کش پرسرار طور پرہلاک ہو گیا ڈیرہ اسمعیل خان کا 75 سالہ ایوب اعظم کلاتھ مارکیٹ میں محنت مزدوری کرتا تھا گزشتہ شب اچانک پرسرارطور پر اس کی موت واقع ہو گئی پولیس نے لاش لو قبضے میں لے کر مردہ خانے جمع کروا کر اس کے لواحقین کو اطلاع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :