یوکرین سے منگوائی گئی گندم سندھ حکومت کو بھاری پڑگئی، گوداموں میں پڑی لاکھوں ٹن سرکاری گندم سڑنے لگی

جمعہ 20 فروری 2015 20:59

یوکرین سے منگوائی گئی گندم سندھ حکومت کو بھاری پڑگئی، گوداموں میں پڑی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) یوکرین سے منگوائی گئی گندم سندھ حکومت کو بھاری پڑگئی، گوداموں میں پڑی لاکھوں ٹن سرکاری گندم سڑنے لگی، نئی فصل بھی آنے کو تیار ہے، سندھ حکومت کی گندم بیچنے کی ساری کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے، یوکرائن سے منگوائی گئی 7 لاکھ ٹن گندم تو مارکیٹ میں فروخت ہوگئی تاہم مقامی کاشتکاروں سے خریدی گئی گندم گوداموں میں ہی رہ گئی، 9 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم حکومت کے پاس ہے، چند روز میں لاکھوں ٹن کی نئی فصل بھی آنے والی ہے، سندھ حکومت پریشان ہے کہ پرانی گندم بھی موجود ہے، کاشتکاروں سے نئی گندم کیسے خریدے اور کہاں رکھے۔

گندم بیچنے کیلئے ایک ہفتہ قبل بنائی گئی 4 رکنی وزارتی کمیٹی بھی ناکام ہوگئی، اشتہار بھی بیکار ہوگئے، 100 کلو گندم پر 1100 روپے سبسڈی بھی دی لیکن سب تدبیریں بے کار، صورتحال سے کاشتکار بھی تذبذب کا شکار ہیں۔سندھ حکومت پر قرضوں کی مد میں کروڑوں روپے کے سود کا بار بھی بڑھتا جارہا ہے، جس کے باعث سائیں سرکار کے مالی بحران میں گھرنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :