لورالائی: کوئلے کی کان میں دبنے سے 8 محنت کش جاں بحق

جمعہ 20 فروری 2015 18:46

لورالائی: کوئلے کی کان میں دبنے سے 8 محنت کش جاں بحق

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء)لورالائی کی تحصیل دکی میں کوئلے کی کان میں دبنے سے 8 محنت کش جاں بحق ہو گئے ۔11 کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ۔30 گھنٹے گذرنے کے باوجود سات لاشیں نکالی نہیں جا سکیں۔ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں جمعرات کی صبح کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر گئی جس سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھنے سے وہاں موجود 20 کے قریب کان کن پھنس گئے۔

(جاری ہے)

ان میں سے 8 دم گھنٹے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ چوبیس گھنٹے کے بعد 11 محنت کشوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔ لورالائی میں کان کنی کے کاروبار میں اربوں روپے کمائے جاتے ہیں لیکن حادثے کی صورت میں مزدوروں کی جان بچانے کے لیے کوئی ریسکیو نہیں۔ اس حادثے کے بعد کوئٹہ سے ریسکیو ٹیم دس گھنٹے کے بعد رات گیارہ بجے لورالائی پہنچی۔ تحصیلدار حبیب الرحمن لونی کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی لاشیں 2 ہزار 200 فٹ گہرائی میں ہیں۔