ملک کے کروڑوں کم تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو نیوٹیک اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی ہنر مند بنایا جا سکتاہے‘ ملک کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبہ کی ترقی کیلئے پالیسیاں بنانا ، متعلقہ صوبائی اداروں کے توسط سے ان پر عمل درآمد کرانا ‘انہیں باقاعدہ رہنمائی فراہم کرنے کیلئے وفاق کی سطح پر نیوٹیک ہی اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہے‘ہالینڈ ، جرمنی، یورپی یونین اور ناروے کی جاری کردہ گرانٹ سے نیوٹیک نے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی ٹی وٹ ریفارم سپورٹ پروگرام شروع کر رکھاہے ‘اس پر عمل درآمد کیلئے نیوٹیک کا پارٹنر جی آئی زیڈ ہے جس سے ملک بھر کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبہ کو ترقی دینے میں بڑی مدد مل رہی ہے،

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد امتیاز تاجور کاڈونرز کو آرڈینیشن کا پانچویں اجلاس سے خطاب

جمعرات 19 فروری 2015 23:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد امتیاز تاجور نے کہاہے کہ ملک کے کروڑوں کم تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو نیوٹیک اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی ہنر مند بنایا جا سکتاہے‘ ملک کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبہ کی ترقی کیلئے پالیسیاں بنانا ، متعلقہ صوبائی اداروں کے توسط سے ان پر عمل درآمد کرانا ‘انہیں باقاعدہ رہنمائی فراہم کرنے کیلئے وفاق کی سطح پر نیوٹیک ہی اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہے‘ہالینڈ ، جرمنی، یورپی یونین اور ناروے کی جاری کردہ گرانٹ سے نیوٹیک نے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی ٹی وٹ ریفارم سپورٹ پروگرام شروع کر رکھاہے ‘اس پر عمل درآمد کیلئے نیوٹیک کا پارٹنر جی آئی زیڈ ہے جس سے ملک بھر کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبہ کو ترقی دینے میں بڑی مدد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو ڈونرز کو آرڈینیشن کا پانچویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے افتتاحی کلمات میں محمد امتیاز تاجور نے کہا کہ ڈونرز بنیادی طور پر حکومت پاکستان اور نیوٹیک کے ڈویلپمنٹ پارٹنر زہیں ۔انہوں نے ملک میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے فروغ میں ڈونرز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں کم تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو نیوٹیک اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی مشترکہ کوششوں سے ہی ہنر مند بنایا جا سکتاہے۔

ملک کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبہ کی ترقی کیلئے پالیسیاں بنانا ، متعلقہ صوبائی اداروں کے توسط سے ان پر عمل درآمد کرانا اور اس سلسلے میں انہیں باقاعدہ رہنمائی فراہم کرنے کیلئے وفاق کی سطح پر نیوٹیک ہی اعلیٰ اختیاراتی ادارہ ہے۔نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ ہالینڈ ، جرمنی، یورپی یونین اور ناروے کی جاری کردہ گرانٹ سے نیوٹیک نے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی ٹی وٹ ریفارم سپورٹ پروگرام (TVET Reform Support Program)شروع کر رکھاہے اس پر عمل درآمد کیلئے نیوٹیک کا پارٹنر جی آئی زیڈ ہے جس سے ملک بھر کے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبہ کو ترقی دینے میں بڑی مدد مل رہی ہے ۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ نجی شعبہ کی عملی شرکت سے فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کتاب کی بجائے اہل عملی تربیت دی جائے۔اس کیلئے سارے پاکستان میں مساویانہ بنیادوں پر ایک ہی معیاری فنی تعلیم و تربیت کا نظام قائم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے شعبہ کو عملی مدد فراہم کرنے کیلئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز میں باہمی اتحاد و یگانگت قائم کرنے کیلئے نیوٹیک نے 2011میں ڈونرز کو آرڈینیشن فورم قائم کیا تھا۔

آج کے اجلاس میں ملک میں جاری ٹی وٹ ریفارم سپورٹ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے نیوٹیک نے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔ نیوٹیک ہیڈ کوارٹر میں حال ہی میں قائم کردہ نیشنل سکلز انفارمیشن سسٹم (NSIS)کی ویب سائٹ کے ساتھ تمام ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو مستقل منسلک کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔مزید براں ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو نیشنل ٹی وٹ پالیسی (National TVET Policy) کی دستاویز اور نیشنل کوالیفکیشن فریم ورک (NVQF)کی دستاویز کی تیاری سے متعلق بھی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ ڈونرز کوارڈینیشن کے آج کے اجلاس میں یورپی یونین ، ناروے ، اٹلی ،یورپی کمیشن، آئی ایل او، برٹش کونسل، ورلڈ بینک اور جی آئی زیڈ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔