ایف آئی اے نے سکردو سے پی آئی اے کے اکاؤنٹس آفیسر کو 93 لاکھ کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا

جمعرات 19 فروری 2015 23:28

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سکردو سے پی آئی اے کے اکاؤنٹس آفیسر کو 93 لاکھ کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جمعرات کو ایف آئی اے گلگت بلتستان کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے بکنگ آفس کو 93 لاکھ روپے کی خوردبرد کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سید دلدار حسین شاہ‘ ایس آئی غلام عباس اور ایس آئی تاج الدین نے سکردو میں چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے حکام نے ایف آئی اے سے مالی خوردبرد کی تحقیقات کی درخواست کی تھی جس پر مکمل چھان بین کے بعد ملزم کو 93 لاکھ روپے کا گھپلا کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اور عدالت سے ملزم کا 28 فروری تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے فروری 2014ء سے ستمبر 2014ء تک ٹکٹوں کی واپسی کے نام پر جعلسازی کرکے رقم بٹوری ہے۔ ملزم فرضی ٹکٹوں کی واپسی کے نام پر قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ ایف آئی اے گلگت بلتستان کی ٹیم ملزم سے مزید تحقیقات کررہی ہے اور ملزم سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :