سندھ سے سینیٹ کے 28میں سے 22امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،5کے التواء ،ایک کی جانچ پڑتال (آج) ہوگی،

عبدالرحمن ملک ،فاروق ایچ نائیک،سلیم مانڈوی والا ،سسی پلیجو ،بابر خان غوری ،وسیم اختر ،خو ش بخت شجاعت،محمد علی سیف ،امین الحق کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 19 فروری 2015 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) سندھ سے سینیٹ کے 28میں سے 22امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ،5کے التواء اور ایک کی جانچ پڑتال (آج)جمعہ ہوگی ۔جمعرات کو صوبائی الیکشن کمیشن آف سندھ میں ریٹرننگ آفیسر سید محمد طارق قادری کے سامنے سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے عبدالرحمن ملک ،فاروق ایچ نائیک،سلیم مانڈوی والا ،سسی پلیجو ،جی این خان ،سرفراز راجڑ ،دوست علی جیسر ،انجینئر گیان چند ،متحدہ قومی موومنٹ کے بابر خان غوری ،وسیم اختر ،خو ش بخت شجاعت ،نگہت مرزا ،محمد علی سیف ،امین الحق ،سید محمد رضا زیدی ،عبدالقادر خانزادہ ، گلفراز خان خٹک اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے امام الدین شوقین اور فقیر محمد بخش خاصخیلی اور خواتین کی نشست کے لیے آزاد امیدوار شمع عارف مٹھانی کے کاغذات منظور ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے میاں عتیق ،تحسین مشکور عابدی اور پیپلزپارٹی کے اسلام الدین شیخ اور عبداللطیف انصاری کے کاغذات نامزدگی پر مزید کارروائی جمعہ تک ملتوی کردی گئی ۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید ظفر علی شاہ المعروف اللہ ڈنو شاہ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ہوگی ۔الیکشن کمیشن میں جانچ پڑتال کا عمل صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہا ،جس کے لیے الیکشن کمیشن کی حدود میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :