حکومت پنجاب نے 26 ترقیاتی سکیموں کیلئے 39 ارب 65کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار روپے کی منظوری دیدی

جمعرات 19 فروری 2015 23:18

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2014-15 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 36 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی26 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 39 ارب 65کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وسیم اجمل چوہدری سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 36 ویں اجلاس میں جن6 2 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ بھیڑی موڑ سے گوجرانوالہ علی پور چٹھہ روڈ براستہ چندریکااور بھیڑی شاہ رحمان(لمبائی 22.56کلومیٹر) روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے 31 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے ، ضلع لاہور میں ڈیرہ رکھ چل کے مقام پر لاہور نالج پارک کے قیام کے لیے فزیبلٹی سٹڈی و ماسٹرپلاننگ (پی سی ٹو) 5 کروڑ60 لاکھ 72 ہزار روپے ، ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈور ون، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے کمہاراں چوک براستہ میجر انٹرسیکشن آف نادرن بائی پاس، چونگی نمبر 6 ، چونگی نمبر 9 ، فش مارکیٹ، دولت گیٹ، چونگی نمبر 14 ، بی سی جی چوک ، اور وہاڑی چوک( بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سے چونگی نمبر 6 پیکیج ون) ترمیمی مبلغ 6 ارب 14 کروڑ54 لاکھ40ہزار روپے، ملتان میٹروپراجیکٹ کوری ڈور ون، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے کمہاراں چوک براستہ میجر انٹرسیکشن آف نادرن بائی پاس، چونگی نمبر 6 ، چونگی نمبر 9 ، فش مارکیٹ، دولت گیٹ، چونگی نمبر 14 ، بی سی جی چوک ، اور وہاڑی چوک( چونگی نمبر 6 سے فش مارکیٹ پیکیج ٹو) ترمیمی مبلغ 4 ارب 91 کروڑ66 لاکھ90ہزار روپے، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے کمہاراں چوک براستہ میجر انٹرسیکشن آف نادرن بائی پاس، چونگی نمبر 6 ، چونگی نمبر 9 ، فش مارکیٹ، دولت گیٹ، چونگی نمبر 14 ، بی سی جی چوک ، اور وہاڑی چوک( فش مارکیٹ سے چونگی نمبر 14پیکیج تھری) ترمیمی مبلغ 2 ارب 80کروڑ63 لاکھ70ہزار روپے، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے کمہاراں چوک براستہ میجر انٹرسیکشن آف نادرن بائی پاس، چونگی نمبر 6 ، چونگی نمبر 9 ، فش مارکیٹ، دولت گیٹ، چونگی نمبر 14 ، بی سی جی چوک ، اور وہاڑی چوک( چونگی نمبر 14 سے بی سی جی چوک اور وہاڑی چوک کا کچھ حصہ پیکیج فور) ترمیمی مبلغ 3 ارب 41کروڑ4 لاکھ10ہزار روپے، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے کمہاراں چوک براستہ میجر انٹرسیکشن آف نادرن بائی پاس، چونگی نمبر 6 ، چونگی نمبر 9 ، فش مارکیٹ، دولت گیٹ، چونگی نمبر 14 ، بی سی جی چوک ، اور وہاڑی چوک( وہاڑی روڈ سے چوک کمہاراں پیکیج پانچ) ترمیمی مبلغ 3 ارب 80کروڑ55 لاکھ 60 ہزار روپے ، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے کمہاراں چوک براستہ میجر انٹرسیکشن آف نادرن بائی پاس، چونگی نمبر 6 ، چونگی نمبر 9 ، فش مارکیٹ، دولت گیٹ، چونگی نمبر 14 ، بی سی جی چوک ، اور وہاڑی چوک( بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہاراں پیکیج چھ) مبلغ 4 ارب 23کروڑ87 لاکھ روپے ، ملتان میٹروبس پراجیکٹ میں سپلائی انسٹالیشن ، ٹیسٹنگ ، کمشنگ، اپریشن اور ایکسلیٹر اور ایلویٹر کی دیکھ بھال (ترمیمی ) ( پیکیج 7) کے لیے مبلغ 1 ارب 82 کروڑ68 لاکھ 70ہزار روپے، ملتان میٹروبس پراجیکٹ میں سپلائی انسٹالیشن ، ٹیسٹنگ ، کمشنگ،سولر سٹریٹ لائیٹس جنریٹرز و پلیٹ فارم سکرین ڈورزکی دیکھ بھال ( پیکیج 8) کے لیے مبلغ 1 ارب 58 کروڑ29 لاکھ 20ہزار روپے، ملتان میٹروبس پراجیکٹ، بس ڈپواور کمانڈ و کنٹرول سنٹر (پیکیج 9 ) کی تعمیر مبلغ 2 ارب 19 کروڑ50 لاکھ روپے، ضلع ڈیرہ غازی خاں میں رنگ روڈ ڈی جی خاں کی سٹرک کا بقایا حصہ کی تعمیر 30 کروڑ 88 لاکھ 81 ہزار روپے ، ہیڈ محمد والا سے لے کر کرم داد قریشی کوٹ اددو لیہ سٹرک براستہ ایم ایم روڈ ساتھ ٹی پی لنک کینال لمبائی 47.10 کلومیٹر مظفر گڑھ ترمیمی 94 کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار روپے ، ضلع رحیم یار خاں میں دریائے انڈس نزد میراں پور کے اوپر پل کی تعمیر 2 ارب 46 کروڑ 32 لاکھ 18 ہزار روپے ، ضلع رحیم یار خاں میں اچھابنگلہ تک سٹرک لمبائی 23.25 کلومیٹر کی تعمیر 1 ارب 32 کروڑ 77 لاکھ85 ہزار روپے، عارف والا تا ہوتہ روڈ لمبائی 20 کلومیٹر ضلع پاکپتن ترمیمی کی کشادگی و بہتری 22 کروڑ 48 لاکھ 26 ہزار روپے، اوکاں والا سٹرک تا چوک مٹن والالمبائی 26.10 کلومیٹر ضلع ساہیوال ترمیمی کی کشادگی و بہتری 27 کروڑ 5 لاکھ 16 ہزار روپے، الہی بخش چوک براستہ پل 50 موڑ لمبائی 22.70 کلومیٹر ضلع ساہیوال ترمیمی کی سٹر ک کی کشادگی و بہتری 20 کروڑ 94 لاکھ 82 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں عوام کی مفاد کے لیے ان مینڈ و مینڈ لیول کراسنگ کی اپ گریڈیشن 63 کروڑ 46 لاکھ 86 ہزار روپے ، کاہنہ کاچھا روڈ تا ہلوکی ریلوے کراسنگ ضلع لاہور کی سٹرک کی کشادگی اور بہتری 14 کروڑ 35 لاکھ 10 ہزار روپے، جنڈیالہ شیر خاں ، ہرن مینار، مایئنر روڈ تا چیچوکی ملیاں براستہ علامہ مشرکی پارک بمعہ ریلوے لائن لمبائی 11.15 کلومیٹر ضلع شیخوپورہ کی دورویہ سٹرک کی تعمیر 47 کروڑ 15 لاکھ 40 ہزار روپے، سڑک کنگرا تا سیالکوٹ لمبائی 31.50 کلومیٹر ضلع سیالکوٹ دو رویہ سٹرک کی تعمیر ، کشادگی و بہتری 29 کروڑ 60 لاکھ43 ہزار روپے، مین وال رانجھا تا سید ا براستہ قادر آباد سٹرک لمبائی 17 کلومیٹر ضلع منڈی بہاؤالدین کی تعمیر 22 کروڑ 91لاکھ 23ہزار روپے ، کوٹلی ستیاں تا ڈھانڈا سٹرک لمبائی 15.61 کلومیٹر ضلع راوالپنڈی ترمیمی سٹرک کی تعمیر 23 کروڑ 34لاکھ 16ہزار روپے اور خادم پنجاب روڈ پروگرام پی سی ٹو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :