Live Updates

چکوال‘ تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقار علی کی صاحبزادی کی 7 ویں سالگرہ،

معروف گلوکارعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی خصوصی شرکت

جمعرات 19 فروری 2015 23:18

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقار علی کی صاحبزادی عروج فاطمہ کی سالگرہ 7ویں سالگرہ کے موقع پر معروف گلوکارعطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے خصوصی شرکت کی اور رات گئے اپنے معروف لوک گانوں سے عوام کو محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے صدر راجہ یاسر سرفراز، سیکرٹری جنرل شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور پہلوان گروپ کے اہل خانہ جس میں مردو خواتین شامل ہیں، بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی نے جب آئے گا عمران خان کا گانا چھیڑا تو وہاں پر موجود تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں نے بھنگڑا ڈالا اور اس موقع پر کون بچائے کا پاکستان عمران خان عمران خان کے نعرے بھی لگائے گئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :