بہاولنگر‘پولیس کا شہریوں پر 3روز تک وحشیانہ ‘بھائی اقبال نے مجسٹریٹ کو درخواست دیدی ‘بیلف نے دونوں محبوسوں کو آزاد کروایا

جمعرات 19 فروری 2015 23:18

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء)تھانہ نہ صدر کے اے ایس آئی اعجاز شاہ کا چک جودھیکا کے رہائشی محمداصغر اور محمد آزاد پر 3روز تک وحشیانہ تشدد ۔

(جاری ہے)

محمد آزاد کے بھائی محمد اقبال نے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست گزاری جس پر بیلف نے دونوں محبوسوں کو آزاد کروایا ‘تھانہ مدرسہ کے علاقہ چک جودھیکاکے رہائشیوں محمد اصغر اور محمد آزاد نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ صدر چشتیاں میں تعینات اے ایس آئی اعجاز شاہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تین روز قبل رات کے وقت دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہو کر پکڑا اور تھانہ صدر چشتیاں کے علاقہ میں واقع چوکی چک دادو میں لے گیا اور تین روز تک حبس بے جا میں رکھا اس دوران اعجاز شاہ ڈنڈوں سوٹوں سے متاثرہ افراد کو بری طرح تشدد کا نسانہ بناتا رہا اور بجلی کے جھٹکے لگاتا رہا ۔

تین روز بعد محمد اقبال نے عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ میں درخواست گزاری اور بیلیف نے محمد اصغر اور محمد آزاد کو ناجائز حراست سے اپنی تحویل میں لے کر حالت غیر ہونے کی بناء پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا ۔