رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کا حلقے کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ، اسکولوں کی خستہ حالی پر سخت برہمی کا اظہار

جمعرات 19 فروری 2015 23:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے اپنے حلقے پی ایس 103 کے مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کیا اور اسکولوں کی خستہ حالی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

حلقے کے علی میاں گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول، کاسمو پولیٹن گرلز اینڈ بوائز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول، اورینٹ پاک گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اوروسطانیہ گورنمنٹ اسکول کے دورے کے دوران رکنِ سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا کہ اسکولوں میں پانی، بجلی، ٹوائلٹ اور طلبا کے بیٹھنے کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں، خاص طور پر سیکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں ہیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن وہاب عباسی کو ہدایت جاری کی کہ دو دن کے اندر اسکولوں کی بحالی کا کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کا ٹیچنگ اسٹاف ہر صورت میں حاضری کو یقینی بنائیں، یہ آخری وارننگ ہے۔

متعلقہ عنوان :